کولمبیا میں سابق فارک جنگجوکو گرفتار کر لیا گیا
بگوٹا (این این آئی)کولمبیا میں فارک کے سابق جنگجو رہنما ہیرنادیز سولارتے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بگوٹا حکام نے بتایا کہ امریکہ نے نشاندہی کی تھی کہ سولارتے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 320 ملین ڈالر سے زائد کی کوکین امریکہ اسمگل کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق کولمبیا میں امن معاہدے کے بعد سولارتے اس جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔