امریکی صدر کے مشیر برائے داخلی امور ٹام بوسرٹ بھی مستعفی

11 اپریل 2018

واشنگٹن (اے ایف پی+صباح نیوز+نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر کے مشیر برائے داخلی امور ٹام بوسرٹ بھی مستعفی ہو گئے، ایف بی آئی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں اور اس دوران اہلکاروں نے ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر سے فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ دوسری طرف ٹرمپ نے چھاپوں کو شرمناک اور ملک پر حملہ قرار دیدیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر، گھر اور ہوٹل پر چھاپے مارے اور اس کی تلاشی بھی لی ۔