روسی وزیر خارجہ نے مغرب سے بے دخل کئے گئے سفارتکاروں کا استقبال کیا

11 اپریل 2018

ماسکو(آن لائن)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے گزشتہ روز ایک جاسوس کو زہر دئیے جانے کے معاملے پر پیدا ہونے والے تناؤ کے باعث مغرب سے بے دخل کئے گئے سفارتکاروں کا استقبال کیا۔انہوں نے سفارتکاروں کو بتایا کہ روس کبھی بھی الٹی میٹم کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انگلینڈ میں سابق دوہرے ایجنٹ سرگئی سکرائپل کو زہر دئیے جانے کے معاملے پر امریکہ یورپی یونین ممالک نیٹو اور دیگر ممالک سے 150سے زائد روسی سفارتکاروں کو بے دخل کیا گیا ہے۔