ہرات میں دھماکہ، جھڑپیں، 4 بچوں، 2 فوجیوں سمیت 23 ہلاک

11 اپریل 2018

کابل (نیٹ نیوز+ آن لائن) افغانستان میں دھماکے ، جھڑپوں میں 23 افراد مارے گئے۔افغان صوبے ہرات میں آپریشن کے دوران جھڑپیں جاری ہیں۔ شدت پسندوں اوردو اہلکاروں سمیت 17افراد ہلاک اور 12شدید زخمی ہو گئے۔ ہرات ہی میں موٹرسائیکل میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے چار بچوں سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ افغان حکام نے بتایا مرنے والے میں چاربچے بھی شامل ہیں،نو بچے شدید زخمی ہو گئے۔