چرچوں پر حملے: مصر میں داعش کے 36 کارکنوں کو سزائے موت
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کی فوجی عدالت نے 36 ملزموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔ ملزمان پر گرجا گھروں پر حملے کرکے 74 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ ان کے خلاف طویل عرصے سے مقدمات چل رہے تھے۔ گزشتہ روز عدالت نے حکم سنادیا۔ قبل ازیں اخوان المسلمون سے تعلق کے الزام پر سینکڑوں افراد کو سزائیں دی جاچکی ہیں۔