اسرائیل نے لبنان اور شام کی سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا

11 اپریل 2018

بیروت (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل نے لبنان اور شام کی سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق دونوں سرحدوں پر فوجی دستے بھیج دیئے گئے۔ ایئر بیس بھی الرٹ ہے۔ دوسری طرف قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق برطانوی فوجی اڈا ہائی الرٹ پر ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ قبرص میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔