عالمی برادری اسرائیل کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے: ترکی
استنبول(صباح نیوز)ترکی کی وزارت خارجہ نے لینڈ ڈے کی مناسبت سے فلسطینیوں کے پر امن مظاہروں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے ، تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 30مارچ 2018 سے اب تک جاری پر امن مظاہروں پر حملوں سے صحافی یاسر مرتجی سمیت بیسوں معصوم انسان جاں بحق اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حملوں میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت کے طلب گار ہیں۔