جلد اہل معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کر دی جائیں گی،سی ای او ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا ہے کہ معذور افرادکے تین فیصد کوٹے پر بھرتی کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضوں پر عمل در آمد کے لیے قانونی کاروائی مکمل کی جارہی ہے اور جلد اہل معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کر دی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے انہوں نے ایک اجلاس میں کہی ، اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن سے متعلقہ سر کاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ معذور افراد کی بھرتی کے لیے اشتہار پہلے ہی جاری کیا جاچکاہے جس کے مطابق کاروائی عمل میں جاری ہے ۔ڈائر یکٹر کالج راولپنڈی نے بتایا کہ راولپنڈی میں معذور افراد کی بھر تی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ سی ای او ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بھی اجلاس کو بتایا کہ معذور افراد کی بھرتی کے لیے خالی پوسٹوںپر دوبارہ اشتہار جاری کیا جاچکا ہے ۔جس میں بھر تی کے لیے تمام معذور افراد درخواست دے ۔ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی ڈویژن محمد اسلم میتلا نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام متعلقہ محکموں میںخالی پوسٹوں پر معذور افراد کی بھر تی کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔