کراچی آپریشن‘ رینجرز اختیارات میں 90 روز کیلئے توسیع کردی گئی

11 اپریل 2018

کراچی(وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں 90 روز کے لئے توسیع کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اختیارات سے متعلق وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات سے متعلق وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت کی 10اپریل کو پوری ہوگئی تھی۔