عمران کا راولپنڈی شو بری طرح ناکام ہوا، ملک ابرار

11 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے دورہ راولپنڈی کا شو بری طرح فلاپ ہوا، راولپنڈی شہر اور کینٹ میاں نواز شریف کے چاہنے والوں اور مسلم لیگ ن کے شیروں کا شہر ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ بلے باز اور شعبدہ باز رکن سازی کے نام پر شور شرابے کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی کارکن کو تو کیا ووٹر کو بھی نہیں توڑ سکے اور یہ ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔