فشر مین سوسائٹی کے بے تاج بادشاہ نثار مورائی‘ سلطان قمر سمیت8 ملزمان گرفتار

11 اپریل 2018

کراچی (وقائع نگار) نیب نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے بے تاج بادشاہ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی سمیت8 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ یہ ملزمان ریفرنس نمبر2/2018 میں نامزد ہیں گرفتار ملزمان میں نثار احمد جان میمن المعروف نثار مورائی‘ عبدالسعید‘ سلطان قمر صدیقی‘ حاجی ولی محمد‘ شاہد حسین‘ عمران افضل‘ ریاض احمد‘ احمد اقبال وڑائچ شامل ہیں۔ ملزمان پر400 ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں اور سرکاری خزانے کو34 کروڑ30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر13 ملزمان نامزد ہیں2 مفرور باقی پہلے سے گرفتارہیں۔