کیپیٹل لاء کالج راولپنڈی کینٹ کے طلباء کی 100 کامیابی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے تحت لاء گریجویشن کے سلانہ امتحان 2018 میں کیپیٹل لاء کالج راولپنڈی کینٹ کے طلباء و طالبات نے سو فیصد رزلٹ میں کامیابی پائی ،اس قابل رشک کامیابی پر پرنسپل ثقلین ہاشمی ، ڈائریکٹر آر سی سی طاہر عباس اور تعلیمی حلقوں نے پرنسپل ملک تحسین خالد سا بق جج اور چیئرمین گروپ شاہد گیلانی کو مبارک باد دی ہے۔اس موقع پر پرنسپل ملک تحسین کا کہنا تھا کہ انہیں سٹوڈنٹس کی کارکردگی پر اطمینان ہے،انشاء اللہ مستقبل میں بھی کامرانی و پزیرائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔