ٹنڈو جام میں خسرہ وبا کی صورت اختیار کرگیا‘ 3 بچے جاںبحق

11 اپریل 2018

ٹنڈو جام ( نامہ نگار)ٹنڈو جام میں خسرہ وباء کی صورت اختیار کرگیا‘ ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جام اوراس کے گردونواح میں خسرہ وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔ ٹنڈو جام کے قریب فیصل سٹی کالونی میں لالو بھیل کے دو کمسن بچے 5 سالہ سبھاگی اور 6 سالہ ریشما خسرہ کے مرض کی وجہ سے چل بسے جبکہ منگل کی صبح اسی گھر سے 5 سالہ بشیر ولد وکیو بھیل نے بھی جان دے دی جبکہ اسی علاقے میں دو کمسن بچے 9 ماہ کا ساجن اور تین سالہ دلدار بھی خسرہ کے مرض میں مبتلا ہے۔ ایک ہی خاندان کے تین بچے ہلاک ہونے سے گھرمیں کہرام مچ گیا۔