پھول گر وپ اپنی کارکردگی کی بنیادپر کا میا بی حا صل کر ے گا، ذوالفقار علی دانش

11 اپریل 2018

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپور ٹر سے) انجمن ِ تا جران سر دار عالم خان روڈ کے با نی صدر ذوالفقار علی دانش نے تا جروں کے ایک گر وپ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018-19 کیلئے ہو نے والے انتخا بات میں خد مت کی سیا ست کو ہی کا میا بی ملے گی۔ ممبران اچھی طرح جا نتے ہیں کہ انکے مسا ئل کے حل میں ہمارے گروپ نے کس طر ح دن رات محنت کی ہے۔ وائلڈ لا ئف -ٹی ایم اے - مالک ، کرا یہ دار اور گا ہکوں سے تنا زعات میں احسن کر دار ادا کر تے ہو ئے ہر وقت مسا ئل حل کرائے ہیں۔ ہماری خد مات اس لا ئق ہیں کہ انہیں فرا موش کر نا ممکن ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کے تما م ممبران تا جروں کے مسا ئل کا ادراک رکھتے ہیںاور اپنے تجر بہ کی بنا ء پر ہر وقت حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر تے ۔ ہمارا گروپ ہی واضح اکثر یت سے تا جر وں کا اعتماد حا صل کر نے میں کا میاب ہو جا ئے گا۔