پی ایس پی کا کراچی میں اپنا میئر اور ا پوزیشن لیڈر لانے کافیصلہ
کراچی(رپورٹ: شہزاد چغتائی)پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں ہر قیمت پر اپنا میئر لانے کافیصلہ کرلیا اور میئر کراچی کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ میئر کراچی پاک سرزمین پارٹی میں شامل نہیں ہوئے توڈپٹی میئر ارشد وہرہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور ان کو ہٹا کر میئر بن جائیں گے۔ میئرکے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع کردی گئی۔ میئر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کراچی کے قریبی ذرائع نے نوائے وقت کوبتایا ہے کہ وسیم اختر بہت دبائو میں ہیں‘ لیکن انہوں نے ڈٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی کیونکہ اپوزیشن کی کئی سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ ہیں لیکن کمزور پہلو یہ ہے ان کو ایم کیو ایم لندن اورایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کی حمایت حاصل نہیں ہے‘ فاروق ستار گروپ کی ہمدردیاں پی ایس پی کے ساتھ ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس پی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرلئے ہیں۔