6 بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم ملیر سے گرفتار

11 اپریل 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) ملیر پولیس نے بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق ملزم امجد کا تعلق پنجاب کے علاقے جھنگ سے ہے اورڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اس کے چھ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ کم از کم 20 ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا2015ء سے قائدآباد اوردیگر علاقوں میں کمسن بچیوں سے زیادتی کی شکایات مل رہی تھیں۔ ملزم امجد کی گرفتاری ایک واقعے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ممکن ہوسکی۔ گرفتاری کے بعد ملزم امجد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔