خیابان سرسید میںتھانہ پیرودھائی کی نئی عمارت کی تعمیرکا تخمینہ ایک کروڑ61 لاکھ روپے لگادیا گیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)خیابان سرسید میںتھانہ پیرودھائی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ61 لاکھ روپے کا تخمینہ لگادیا گیا تھانے کی نئی تین منزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے محکمہ تعمیرات پنجاب راولپنڈی نے لاگت کا تخمینہ تیار کیا جس کی فائل منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کو بھجوا دی گئی تھانے کیلئے یہ ساڑھے تین کنال اراضی محکمہ ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ نے دی ہے ۔