اڈیالہ روڈ ،12 روز سے پانی بند ،لوگ بوند بوند کو ترس گئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) اڈیالہ روڈ میں پانی کی شدید قلت نے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔ بار بار کی درخواستوں کے باوجود واسا کے کان پر جون تک نہ رینگی ۔علاقے میں گزشتہ 12 روز سے پانی بند ہے۔ ٹینکر مافیا نے حالات کا دیکھتے ہوئے نرخ بڑھا دئیے۔ پانی کا چھوٹا ٹینکر 2 سے اڑھائی ہزار کا ٹینکر ملنے لگا۔خاص طور پر اڈیالہ روڈ کے علاقہ چونگی جراحی میں پانی کی شدید قلت کے باعث بچے ، بزرگ اور خواتین سارا دن برتن اٹھائے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظرا ٓتے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ بار بار واسا سے پانی کی فراہمی کے لئے درخواستیں کی گئیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو واسا کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔