ملکی ترقی اورنظام حکومت چلانے کیلئے عوام سے ٹیکسوں کا حصول ضروری ہے ،عمران حئی خان

11 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر پنجاب ر یو نیو اتھا رٹی عمران حئی خان وڈ پٹی کمشنرر ا ولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اورنظام حکومت کو چلانے کے لیے عوام سے ٹیکسوں کا حصول انتہائی ضروری عمل ہے جسکاشفاف استعمال عوام کے بلند معیار زندگی اور تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کاضامن ہے ۔دنیابھر میں ٹیکس وصولی کا نظام رائج ہے تا ہم ترقی پذیر مما لک میں عوام کو اس بات پر مطمئن کیا جاتا ہے کہ ان سے حاصل کیا جانے والا ٹیکس عوام کی فلاح و بہبودپر خرچ کیا جائے گا۔ اس طرح عوام کا حکومت پر اعتماد فروغ پاتا ہے اور وہ بخوشی ٹیکس کی رقوم ادا کرتے ہیںجس کے ثمرات ملک میں ترقی، بلند تعلیمی معیار، معیاری سہولیات علاج و رہائش کی فراہمی اور عوامی خدمات کے اقدامات کے ذریعے دیکھنے کو ملتے ہیں۔طلعت محمود گو ندل نے مز یدکہا کہ ٹیکس وصولی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوصوبائی حکومت پنجاب نے جنرل سیلز ٹیکس کی رضا کارانہ وصولی کا نیاکلچر متعارف کروایا ہے جس سے صوبائی محاصل کا نیٹ ورک گراس روٹ لیول پربڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاشہ پنجاب ر یو نیو اتھارٹی کے قیا م سے ٹیکس کی مد میں جمع ہو نے والی ر قوم میںنما یا ں اضا فہ ہوا ہے نیزپنجاب ریونیواتھارٹی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے مابین ایم او یو کے ذریعے ٹیکس وصولی نظام کنزیومر فرینڈلی ہے جس سے سیلز ٹیکس کی آمدن سے صوبے میںبنیادی سہولیات میں بھی اضافہ ہوگا ۔ کمشنر پنجاب ر یو نیو اتھا رٹی کے ڈ پٹی کمشنر کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ انتظا میہ کے تعا ون کے بغیر ٹیکس نیٹ کو بڑ ھا نا اور ٹیکس جمع کر نا نا ممکن ہے۔ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے ضلع کو نسل ہال راولپنڈی میںپنجاب ر ینو یو اتھا ر ٹی کے ز یر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔سیمینار میں کمشنر پنجا ب ر ینو یو اتھا ر ٹی عمران حئی خان ،ایڈیشنل کمشنر پی آر اے شفقت ر سول سند ھو، سعد یہ ا کمل ، اسسٹنٹ کمشنر پی آر اے عد نا ن ا نجم ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر( فنا نس اینڈ پلا ننگ ) را ئو عا طف ر ضاو یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے ایڈ یشنل کمشنرپنجاب ر ینو یو اتھا ر ٹی شفقت ر سو ل سند ھو نے بتا یا کہ پنجاب سیلز ٹیکس سروسز ایکٹ 2012 یکم جو لا ئی2012 سے لا گو ہے اور ٹیکسیشن سر و سز اب تک 13سے47 سروسز تک پھیل چکا ہے اور فنا نس ایکٹ 2015 کا سکو پ 59کیٹیگر یز تک پھیل چکا ہے جن میں سے ابتک 62سروسز ٹیکس ایبل ہیں۔ انہو ں مز ید کہا کہ اس ٹیکس ڈ ے کے مل کر ہم عہد کر یں کہ د مہ دار شہری ہو نے کی حیثیت سے ٹیکس ادا ئیگی کا فر ض بلا تعطل ادا کر یں گے۔سیمینار کے اختتام پر ٹیکس کی مکمل و بر وقت ادا ئیگی پر فو جی فر ٹیلا ئز ر ، سیور فو ڈز، فو جی سیمنٹ، بیسٹ وے سیمنٹ، اٹک ریفا ئنری، ڈیفس ہا ئو سنگ اتھا ر ٹی، عسکری گا ر ڈز، زٹا پ سٹی، ممتا ز سٹی و د یگر کمپنیوں کو تعر یفی اسناد سے نوا زا گیا۔