بنگلہ دیش میں طلبا کے مظاہرے تیسرے روز بھی جاری
ڈھاکہ (اے ایف پی) ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلہ دیش میں طلباء کے ملک گیر مظاہرے اور جلسے جلوس جاری ہیں۔ بڑی شاہراہیں رکاوٹ لگا کر بند کر دی گئیں۔ نظرثانی کے حکومتی اعلان کے باوجود احتجاج کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ روز جھڑپوں میں سو سے زائد طلبا زخمی ہو گئے تھے۔ ایک طالبعلم راحت نے کہا جب تک حکومت ہمارے مطالبے پورے نہیں کریگی احتجاجی تحریک جاری رہیگی۔