فلاپ شو کے بعد عمران خان نے آئندہ انتخابی شکست نوشتہ دیوار پڑھ لی

11 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان این اے 56 سے منتخب ہونے کے پانچ سال بعد پہلی بار رکن سازی مہم میں صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں آئے تو عوام نے حیرانی اور پریشانی کا اظہار کیا۔ صوبائی حلقہ پی پی 14(موجودہ پی پی 15) میں پی ٹی آئی کے صوبائی ٹکٹ کے پندرہ امیدوار مل کر بھی دونوں اجتماعات میں ہمارے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی آمد پر سکستھ روڈ کے یوتھ کنونشن جتنے لوگ جمع نہ کرسکے۔ اس فلاپ شو کے بعد عمران خان نے اپنی آئندہ انتخابی شکست نوشتۂ دیوار پڑھ لی ہے۔ وہ منگل کے روز یہاں نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں اجتماعات میں حاضری 5,5 سو سے زیادہ نہ تھی جبکہ ہمارے کنونشن کے شرکاء 1500 تھے۔