تحریک لبیک کا دھرنا معاہدہ فیض آباد پر عملدرآمد تک جاری رہے گا، قاری عبداللطیف
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یارسول اﷲ راولپنڈی ڈویژن کے چیف آرگنائزر قاری عبداللطیف قادری اور سینئر نائب صدر شیخ الحدیث مفتی سعید الرحمٰن نے کہا ہے کہ داتاؒ دربار کے باہر تحریک لبیک کا دھرنا معاہدہ فیض آباد پر عملدرآمد تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں فیض آباد دھرنے کی طرح کارکنوں کا جوش و خروش اور مورال دیدنی ہے۔ امیر تحریک علامہ حافظ خادم حسین رضوی ڈیڈلائن کے خاتمےپر آج بدھ کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ لاہور دھرنے سے واپسی پر انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے کارکنوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔