ریالٹو تھیٹر میں مزاحیہ ڈرامہ 13 اپریل سے پیش کیا جائے گا، محمد علی یوسفزئی

11 اپریل 2018

راولپنڈی (کلچرل رپورٹر) پشتو، اردو، پنجابی فلموں اور سٹیج ڈراموں کے نامور پروڈیوسر سجاد خلیل جو پشاور سے تعلق رکھتے ہیں۔ ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں پشتو اردو زبان میں مکس سٹیج مزاحیہ میوزیکل ڈرامہ ’’باپ ایک نمبری، بیٹا دس نمبری‘‘ جمعہ 13 اپریل سے 19 اپریل تک پیش کرتے رہیں گے۔مذکورہ سٹیج ڈرامہ کی آرٹس کونسل راولپنڈی نے این او سی فراہم کردی ہے۔ ڈرامے میں پشتو زبان کے بڑے بڑے فلمسٹارز، شہنشاہ آفریدی، کومل علی خان، علی جمال، کرن ناز، ریشم گل، محمد علی خان یوسفزئی، فاطمہ نور اور دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔ ڈرامہ کا مرکزی کردار شہنشاہ اور کومل علی خان ادا کریں گے جبکہ دیگر فنکار بھی اپنے اپنے کرداروں میں بڑے خوبصورت انداز میں پیش ہوں گے۔ سجاد خلیل نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے پختون بھائیوں کے ساتھ ساتھ اردو، پنجابی زبانوں کے شائقین ڈرامہ میں خوبصورت کردار نگاری سے لطف اندوز ہوں گے۔