مری کہوٹہ ،کلر سیداں ،کوٹلی پی پی پی کے گڑھ ہیں،شوکت علی عباسی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر وممتاز سیاسی شخصیت شوکت علی عباسی نے کہا ہے کہ مری کہوٹہ ،کلر سیداں ،کوٹلی پی پی پی کا گڑھ ہے یہاں سے ایسے لو گ بھی ہماری پارٹی نے ممبر قومی اسمبلی منتخب کروائے جو اپنے بلبوتے پر یونین ناظم بھی نہیں بن سکتے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو اب اپنی حیثیت کا اندازہ ہو چکا ہے مگر اب پانی سر سے گزر چکا ہے شوکت عباسی نے کہا ہے کہ پی پی پی ضلع راولپنڈی میں روز بروز مزید مضبوط ہو رہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی این اے 57 سمیت پورے ضلع راولپنڈی سے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کرے گی ۔ ہم چاروں صوبوں میں حکومت بنا کر دوبارہ ملکی حالات بہتر کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
پاک امریکا تناو، ایلس ویلز پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ پاکستانی ...
پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بات چیت کیلئے امریکی قائم مقام ...
کلر سیداں میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی
کلر سیداں(نامہ نگار)سی ٹی او راولپنڈی چوہدری شاہد یوسف کی ہدایت پر ڈ ی ا یس ر و ...
اسلام آباد جسم فروشی کا گڑھ بن چکا جسٹس شوکت صدیقی‘ آئی جی طلب
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا ...
پی پی چاروں صوبوں سے کامیاب ہو کر مرکز سمیت صوبائی حکومتیں بنائے ...
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شوکت عباسی نے کہا ہے کہ ...