تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں تاجر کے قتل کیس میں مطلوب پانچ ڈاکو گرفتار

11 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں تاجر کے قتل کیس میں مطلوب ڈاکو گرفتار کرلئے23 مارچ کو تاجر کے قتل پر پولیس نے مقدمہ درج کیاتھاجس کیلئے ایس پی پوٹھوہارسید علی کی زیر نگرانی ٹیم بنائی گئی جس نے ملزمان وقار احمد عرف چیمبر ،منیر احمد عرف ہزاریہ، آکاش سلیم ،حماد اسحاق اور روفن مسیح کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ سول لائن میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے سٹی پولیس آفیسر افضال احمد کوثر نے مقدمہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی پوٹھوہار ،ڈی ایس پی سول لائن ، کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ معہ ٹیم کو فی کس10ہزار روپے نقدانعام اور CC-IIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے ۔