بھارت میں مزدوروں کا ٹرک الٹ گیا، 18 ہلاک
نئی دہلی (اے ایف پی) مشرقی بھارت میں ہائی وے پر مزدوروں کا ٹرک الٹنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ ممبئی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کھنڈالہ کے مشہور ٹورسٹ ریزاٹ پہاڑی سے باہر ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک بیرئر سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ جس کی وجہ سے 18 افراد ہلاک ہو گئے اور 15 کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال طبی امداد کے لئے بھیج دیا ہے۔