گرفتاری کا خوف، ایران میں اصلاح پسند میئر مستعفی

11 اپریل 2018

تہران (اے ایف پی) تہران میں گرفتاری کے خوف سے اصلاح پسند میئر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مستعفی میئر محمد علی نجفی نے کہا کہ نامساعد حالات میں اپنی صحت خرابی کی وجہ سے اور مستقل علاج کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے جبکہ ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کسی دبائو میں آ کے کیا ہے۔ ان پر کرپشن کے غلط الزامات لگائے گئے ہیں۔