سعودی عرب ایک سال میں2.8ارب ریال لاگت سے نہر سلویٰ تعمیرکریگا

11 اپریل 2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے نہرِ سلوی کا منصوبہ منظور ہونے کی صورت میں قطر اقتصادی طور پر مزید تنہا ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے سعودی عرب خلیج عربی کے مغربی ساحل پر مکمل طور پر غالب آ جائے گا اور مملکت اور قطر کے درمیان واقع سلوی کی سرحد بے حیثیت ہو کر رہ جائے گی۔ نہر کھودنے کے منصوبے میں 9 کمپنیاں شریک ہوں گی اور توقع ہے کہ منصوبے کو صرف بارہ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔نہرِ سلوی کی لمبائی 60 کلومیٹر اور چوڑائی 200 میٹر ہو گی۔منصوبے کی ابتدائی لاگت کا اندازہ 2.8 ارب ریال لگایا گیا ہے۔