کامن ویلتھ گیمز، سکواش ایونٹ ،ایک پاکستانی جوڑی کامیاب،تین ناکام
گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز 2018ء کے سکواش ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک جوڑی کامیاب رہی جبکہ تین جوڑیوں کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پول ڈی میں پاکستان کے فرحان زمان اور فضہ ظفر پر مستمل جوڑی نے گیانا کی مکسڈ جوڑی کو شکست دیکر اگلے راونڈ میں رسائی حاصل کی۔ ویمنز ڈبلز کو بھارت کے ہاتھوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایکسن فورڈ کے سکواش کورٹ میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان کی مدینہ ظفر اور فضہ ظفر کو بھارتی کی جوشنا اور دیپکا پر مشتمل جوڑی نے دو ایک سے مات دی۔ اس میچ میں پاکستان کی مدینہ ظفر اور فضہ ظفر نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد 11-10 سے اپنے نام کیا ۔