پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، آج ملایئشیا کیخلاف آخری پول میچ کھیلے گی

11 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (چودھری اشرف) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا آخری پول میچ آج ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ پول بی میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں پاکستان ٹیم اس میچ میں نمبر پانچ سے آٹھ تک کی پوزیشن میچز کے لیے قسمت آزمائی کرئے گی۔ پاکستان ٹیم کے منیجر حسن سردار کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی جانب سے پہلے تین میچوں میں کافی مسنگ ہوئیں جس کی وجہ سے کامیابی نہ مل سکی تھی۔ اگر پاکستان ٹیم گذشتہ تین میچوں میں سے ایک بھی جیت جاتے تو آج کے میچ میں پوزیشن مختلف ہوتی۔ ہمارا اگلا ہدف ایشین گیمز ہے جس کی بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کرینگے۔