قائداعظم ٹرافی، زرعی بنک نے پاک سعودی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے پول ’’سی‘‘ کے ایک میچ میں زرعی ترقیاتی بنک آف پاکستان نے پاک سعودی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جبکہ پول ’’سی‘‘ کے راولپنڈی اسلام آباد میں کھیلے گئے راؤنڈ فور کے دیگر دو میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں پی آئی اے اور آرمی کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ پی آئی اے پہلی اننگر: 229 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ، آرمی پہلی اننگر 60 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ، اس کے بعد کھیل نہیں ہوسکا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سی ڈی اے اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سکور: سی ڈی اے پہلی اننگز 285 رنز آل آؤٹ، دوسری اننگز: 171 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ، او جی ڈی سی ایل پہلی اننگز 197 رنز آل آؤٹ۔ زرعی بنک نے سعودی پاک کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ زرعی بنک کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 259 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی جس میں شکیل انصر کے 123 رنز (ناٹ آؤٹ) شامل تھے۔ پاک سعودی کی ٹیم پہلی اننگز میں 131 رنز بنا کر فالو آن پر مجبور ہوئی دوسری اننگز میں بھی وہ 151 رنز بنا سکی۔ محمد علی نے 35 رنز پر چار جبکہ حیدر علی نے 39 اور منیر الرحمٰن تنزیل نے 45 رنز کے عوض دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔