اسلام آباد یونائیٹڈٹیم کی اپنے آفیشل پارٹنر پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹرز میں آ مد

11 اپریل 2018

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 3 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونا ئیٹڈ نے شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے ٹرافی کے ہمراہ اپنے آفیشل پارٹنر، پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ ڈاکٹر ڈینئل رٹز ، پریزیڈنٹ اور سی ای او ، پی ٹی سی ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کیعلی نقوی، ٹیم مینجمنٹ اورپی ٹی سی ایل ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی مینجمنٹ اور کھلاڑی پی ٹی سی ایل کے ملازمین سے گھل مل گئے ۔ پی ٹی سی ایل کی مینجمنٹ نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔ ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن ، پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ، نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ ہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو اس شاندار جیت کاجشن منانے کے لیے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اِس ٹیم نے تسلسل کے ساتھ اپنی اعلیٰ کارکردگی کے نتیجے میں کامیابی حاصل کی۔