بریکرز ماسٹرز (39 پلس) سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ

11 اپریل 2018

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) دی بریکرز سنوکر لائونج، ایف الیون مرکز میں جاری بریکرز ماسٹرز (39 پلس) سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ جس میں اسلام آباد کے ارشد قریشی اور شہزاد رضا نے جبکہ کراچی کے شاداب اور حنیف راجہ نے مخالف کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں سیمی فائنل آج بدھ کوکھیلے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میچز میںاسلام آباد کے ارشد قریشی نے اسلام آباد ہی کے سید خاور عباس کو4-2سے، کراچی کے شاداب نے کراچی ہی کے جمشید کو4-2سے، کراچی کے حنیف راجہ نے اسلام آباد کے خرم خان کو ایک سخت مقابلے کے بعد4-3سے جبکہ اسلام آباد کے سید شہزاد رضانے اسلام آباد ہی کے گذشتہ سال کے ماسٹرز چیمپئن شہزاد چوہدری کو4-3سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔