اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

11 اپریل 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میںدائر ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی (،عدالت نے آج استغاثہ کے گواہوں کوبیان کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ضمنی ریفرنس کی سماعت کریں گے،تینوں شریک ملزمان سعید احمد ،منصور رضا اورنعیم محمودبھی عدالت میں پیش ہوں گے۔گزشتہ سماعت پر صدر نیشنل بینک سعید احمد سمیت تینوں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی،تینوں شریک ملزمان سعید احمد ،منصور رضا اورنعیم محمودنے صحت جرم سے انکار کردیاتھا، عدالت نے ملزمان صدرنیشنل بینک سعیداحمد،نعیم محموداورمنصوررضاپر نیب کے ریفرنس میں موجود کرپشن کے چارجز سے متعلق نیب آرڈیننس کی شق 9-A(4)کو فرد جرم سے خارج کر دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان پر اثاثے بنانے میں معاونت کا الزام ہے ان پرکرپشن کے الزامات نہیں ہیں ۔