نوازشریف نے 23مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا: شیخ رشید

11 اپریل 2018

لاہور(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا۔لاہور میں مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری شجاعت کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں، کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا، پاکستان کی بات کیا کرنی، یہاں سب معین قریشی ہیں، وہ بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے۔شیخ رشید نے دعوی کیا کہ نواز شریف اس وقت این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں،23مارچ کوکوشش کی گئی این آر او ہوجائے مگر نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔