نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح جمعہ کو ہو گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)نیلم جہلم بجلی منصوبے کا باضابطہ افتتاح جمعہ کو ہو گا۔منصوبہ سے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جبکہ اس کا پہلا یونٹ قومی گرڈ کو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔اس منصوبہ سے قومی گرڈ میں نو سو انہتر میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔