سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار، سرمایہ میں 8ارب 35کروڑ روپے کی کمی

11 اپریل 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس103.89 پوائنٹس کی کمی سے 46476.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں8 ارب 35 کروڑ 86 لاکھ 11ہزار 233 روپے کی کمی رونما ہوئی تاہم تجارتی حجم میں45کروڑ 49 لاکھ 46 ہزار 815 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک کروڑ70 لاکھ42ہزار500 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سرمایہ کاری میں منفی رجحان رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس103.89 پوائنٹس کی کمی سے46500 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد سے کم ہو کر 46476.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں57.09 پوائنٹس کی مندی سے23341.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں16.80 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں162.15 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس225.73 پوائنٹس کی کمی سے18038.86پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس195.26پوائنٹس کی تیزی سے 21722.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 98.58 پوائنٹس کے اضافے سے 23084.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔

جن میں سے210کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 146کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 21 کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار 970 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 90 کروڑ 43 لاکھ 470 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل95کھرب 7 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ 2 ہزار 301 روپے سے گھٹ کر 94 کھرب 98 ارب 93 کروڑ 43 لاکھ 91 ہزار 68 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 48 لاکھ 35 ہزار 504 حصص کا کاروبار ہوا۔