لندن بزنس سکول کے طلبہ کا پاکستان مائیکروفنانس انوسٹمنٹ کمپنی کا دورہ

11 اپریل 2018

اسلام آباد (پ ر) لندن بزنس اسکول کے طلبہ پر مشتمل ایک بیس رکنی وفد نے آج اسلام آباد میں پاکستان مائیکروفنانس انوسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد ان دنو ں پاکستان کے خصوصی دورے پر ہے جو دنیا کی تین بہترین جامعات کے طلبہ کی جانب سے پاکستان کے دوروں کے سلسلے کی چوتھی کڑی ہے ۔ اس دورے کا اہتمام پی ایم آئی سی کی ہیڈ آف ریسرچ اور ہارورڈ یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ،ثوبیہ مقبول اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی عدنان آفاق نے کیا تھا۔ پی ایم آئی سی کے دورے کے دوران طلبہ نے پاکستان میں مالیاتی شمولیت ، مائیکروفنانس شعبے کی حرکیات اور پاکستان کے مائیکروفنانس شعبے میں پی ایم آئی سی کے کردار جیسے موضوعات پر ادارے کے سی ای او یاسر اشفاق کے ساتھ مذاکرے میں حصہ لیا۔