کسانوں کو ڈی اے پی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے: وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ کسانوں کو ڈی اے پی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ دالوں میں کمی کا سامنا ہے۔ دالوں کی درآمد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال دالوں کی درآمد پر ایک کھرب 53 ارب روپے خرچ کئے۔ دالوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے 2 ارب 6 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے۔سقندر حیات بوسن نے کہا کہ گندم کا پیداواری حدف 25.413ملین ڈالر مقرر کر دیا گیا ہے۔گندم ،چاول اور گنے کی پیداوار کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔