ایف بی آر نے ٹیکس سال 2016ء کی آڈٹ پالیسی کی منظوری دید ی

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2016ء آڈٹ پالیسی کی منظوری دیدی۔ پالیسی کے مطابق جن ٹیکس گزاروں کے گوشوارے کمپیوٹر کے ذریعے آڈٹ کے لئے منتخب ہونگے۔ آئندہ 2 سال تک ایسے ٹیکس گزاروں کو آڈٹ میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ انکم ٹیکس کے لئے مقررہ پیرا میٹرزکو خفیہ رکھا جائے گا۔