ٹیلی نار کے زیر اہتمام پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے اقدامات کے حوالے سے کانفرنس

11 اپریل 2018

اسلام آباد (پ ر) ملک کے صف ِ اول کی ٹیلی کام و ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ، ٹیلی نار پاکستان نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر ۱۰ ’عدم مساوات میں کمی‘ پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہدف کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے اپنے کیمپس345پر ایک سسٹین ایبلٹی کانفرنس کا انعقادکیا۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام محترمہ انوشہ رحمن، ٹیلی نار گروپ کی ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اینڈ چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر Wenche Agerup، سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان، یو این ڈی پی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرIgnacio Artaza ، یونیسف پاکستان کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹرCristian Munduate ، پلاننگ کمیشن کے ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پلان انٹرنیشنل کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ ٹیلی نار پاکستان کے ملازمین نے شرکت کی۔