جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں مزید شخصیات کی شمولیت کا امکان
میلسی( خبر نگار) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں مزیدشخصیات کی شمولیت کا امکان، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی حمایت کا اعلان کریںگی۔ ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران جلد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ان میں ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع راجن پور، ضلع وہاڑی، ضلع خانیوال سمیت دیگر علاقوں کے پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کچھ اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے نام سامنے آرہے ہیں۔ جبکہ سیاسی مبصرین کا یہ کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا قیام انتخابات سے چند روز قبل ہونا پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک چال ہوسکتی ہے کیونکہ انہیں تیر کے نشان پر کامیابی کا حصول پنجاب میں زمینی حقائق کے مطابق ناممکن نظر آ رہا ہے۔ ملتان میں بلاول ہائوس کا قیام اور اس موقع پر جنوبی پنجاب کی بلاول بھٹو کا اعلان اس کی واضح دلیل ہے۔ ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم کی نہ صرف حمایت کا اعلان کریں گے بلکہ اتحاد بھی بنائیں گے۔
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ رہنمائوں سے ملاقات‘ صوبہ ناگزیر ہے: شاہ محمود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ...
پیر پگاڑا نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کی ...
لاہور(آئی اےن پی) پیر پگاڑا نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو گر ےنڈ اپوزےشن الائنس ...
مسلم لیگ نون کے 6 ‘ قومی 2 صوبائی ارکان پارٹی اسمبلی سے مستعفی نئی جماعت ...
لاہور (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان قومی ...