جنوبی پنجاب کے عوام کی بہتری کیلئے ہر سیاسی پارٹی سے بات چیت کرنے کو تیار ہوں: اعجاز الحق
ہارون آباد (نامہ نگار )سربراہ مسلم لیگ (ضیائ) محمد اعجازالحق ایم این اے نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کو چاہئے تھا کہ وہ ایمنسٹی سکیم کے آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں لاتی اور اسے پارلیمنٹ میں لاکر لاگو کیا جاتا اسمبلی اجلاس سے ایک روز قبل جاری کرنے کی وجہ سے اسے متنازعہ بنا دیا گیا مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد ملکی مفاد کے لئے ہے ہم نے 2013میں جو الیکشن لڑا اس میں ہمارے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بھی تھا ۔جنوبی پنجاب کے عوام کی بہتری کی خاطرہر سیاسی پارٹی سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ہمارا مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد تھا لیکن اسکے باوجود انہوں نے اپنا امیدوار ہمارے مد مقابل کھڑا کیا آئندہ عام انتخابات میں ہم دیکھیں گے کہ کس کے ساتھ الحاق کرنا ہے ۔آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ضیائ) سے ہی الیکشن لڑیں گے۔