ٹیوٹا، اوریکل کے مابین 45 ہزار طلبا کو آئی ٹی کورس کرانے کا معاہدہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا اور اوریکل کے درمیان45 ہزارطلبا کو 150 اداروں میں آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کا معاہدہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوا چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور کنٹری ہیں اوریکل پاکستان اور افغانستان سیداعظم عابدی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا عرفان شیخ کا کہنا تھا معاہدے کے تحت اوریکل ٹوٹا کے 150 اداروں میں 4 ماہ کا آئی ٹی کورس کرائے گا اور اس کورس کے لئے کوریکلم اور امتحانات اوریکل اکیڈمی کی ذمہ داری ہو گی ان کا کہنا تھا یہ کورس 100 فیصد مفت ہو گا اور اس کے لئے 150 ماسٹر ٹرینرز کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ اوریکل دنیا کے پانچویں نمبر کی بہترین آئی ٹی کمپنی ہے۔