کسانوں کو فصلوں کیلئے پانی کے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت

11 اپریل 2018

لاہور (پ ر) ملک میںخشک سالی میں اضافہ کے امکانات اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ ماہ بھی کسانوں کو فصلوں کو پانی کی دستیاب کے متبادل انتظامات کرنے پڑ سکتے ہیں۔ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی مزید کمی کا امکان ہے لہٰذا کسان اپنی فصلوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے مقامی سطح پر محکمہ انہار سے رابطہ کریں تاکہ دستیاب پانی کا بہترین استعمال کیا جا سکے۔ اس بنا پر کسانوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ فصلوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔اس حوالے سے صوبہ بھر سے ضلعی افسران اور کمشنرز کو بھی آئندہ ماہ پانی کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ یہ ضلعی افسران کسانوں کی بروقت رہنمائی کریں۔دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی ایشیا کا خطہ بھی متاثر ہوا ہے۔