ایل ڈی اے میں افسروں کے تبادلے

11 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز)سمیعہ سلیم نے تین افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ثقلین اکبر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ شہروز جاوید کو تبدیل کر کے سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں تعینات کر دیا ہے جبکہ میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عتیق الرحمان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ تھری میں لگا دیا ہے۔