لاہور چیمبر کے وفد کی لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت کے حوالے سے بات چیت

11 اپریل 2018

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) لاہور چیمبر آف اینڈ انڈسٹری کا وفد خمیس سعید کی قیادت میں پاکستان ہائی کمشن لندن پہنچ گیا وفد کا استقبال پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کیا ملاقات میں سید ابن عباسی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ اہم ترین تجارتی شراکت دار ہیں پچھلے دو برسوں میں پاکستان اور برطانیہ کی تجارت میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے میزبانی پر پاکستان ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا سید ابن عباس نے وفد کو شیلڈ بھی پیش کی۔