بورے ولاا: صلح کے دوران تصادم‘ 5 افراد زخمی‘ 4 کی حالت نازک

11 اپریل 2018

بورے والا(نامہ نگار)محلے میں چودھراہٹ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم۔چھریوں اور فائرنگ سے فریقین سے 5 افراد شدید زخمی۔4 افراد کو نازک حالت میں نشتر ملتان منتقل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی محلہ نیو صادق ٹائون کے رہائشی ظفر وغیرہ راجپوت گروپ کے نوجوان دو روز قبل چک نمبر 509 ای بی ڈلن بنگلہ میں گجر برادری کے ایک نوجوان کی مہندی کی تقریب میں بورے والا سے شرکت کیلئے گئے اور وہاں پر اسی محلہ کے رہائشی بھٹی گروپ کے جنید اور زیبی بھٹی بھی پہنچ گئے اور وہاں پر غل غپاڑہ کرتے ہوئے ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے گزشتہ شب 9 بجے کے قریب محلے داروں نے نیو صادق ٹائون میں پنچائت کی وہاں پر ان دونوں گروپوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ ظفر اقبال اور اسکا بھائی محمد وسیم ولد محمد اقبال راجپوت فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے گروپ کے زیبی بھٹی اسکا بھائی جنیدعلی ولد شفیق بھٹی اور مرزا سہیل سکنہ مرضی پورہ چھریوں اور فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جنکو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جن مین سے 4 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔