ضلع اٹک‘ کرم‘ خیبر‘ باجوڑ ایجنسی کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ محفوظ‘ سوات کے تمام اعتراضات مسترد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ضلع اٹک‘ کرم ایجنسی‘ خیبر اور باجوڑ ایجنسی کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ اٹک کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ 12اپریل کو سنایا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے سوات کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پرفیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے ضلع سوات کی حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دئیے۔ دوسری طرف الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر پریزنٹیشن کل 12اپریل کو ہو گی۔ نادرا سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں آج ساڑھے 3بجے پریزنٹیشن دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں پارلیمانی جماعتوں کو پریزنٹیشن دی جائے گی۔