51 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی نے تباہی پھیلا دی

11 اپریل 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) شہرو گردونواح میں 51.5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے موسم گرد آلود ہوگیا گندم اور آم کی فصل پر منفی اثرات پڑیں گے چند روز سے آندھیوں کے جاری سلسلے کی وجہ سے گندم اور آم کی پیداواری پر انتہائی منفی اثرات پڑ رہے ہیں دونوں فصلوں کی پیداوار بھی کم ہونے کاامکان ہے ۔ بعد ازاں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے منگل کے روز ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35.8 کم سے کم21.3 ، کوٹ ادو زیادہ سے زیادہ 36 کم سے کم 21.8 ڈی جی خان زیادہ سے زیادہ 34.2 کم سے کم 22.3 کروڑ لعل عیسن زیادہ سے زیادہ 33.5 کم سے کم 20.5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔